7

ڈور پھرنے کا ڈرامہ فلاپ،بلیڈ سے اپنا گلا کاٹنے والا نوجوان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ ریلوے کالونی میں کیمیکل ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والا شہری کا ڈرامہ فلاپ’ مذکورہ نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر بلیڈ سے گلا کو کاٹ لیا’ پولیس نے شہری کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شام خرم شہزاد ولد عالم سکنہ ریلوے کالونی سول ہسپتال لایا گیا جس کے گلے پر زخم کا نشان تھا تو اس نے ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ وہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ گلے پر کیمیکل ڈور پھر گئی ڈور پھرنے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی مدینہ ٹائون’ اے ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان سے بازپرس کی تو اس نے بتایا کہ ڈور نہیں پھری بلکہ خرم شہزاد کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے خود بھی گردن پر بلیڈ مار کر زخمی کر لیا تھا۔ تاہم پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مضروب کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں