5

پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے’ صدر زرداری

اسلام آباد(بیوروچیف) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کامیاب کاروائی کے دوران 15 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی بہادری کو سراہا ہے۔صدر مملکت نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی عارف الرحمن شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔صدر مملکت نے سپاہی عارف الرحمٰن شہید کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔صدر مملکت نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں