30

پہلا ٹی20’جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

ڈربن (سپورٹس نیوز) جنوبی افریقا نے پہلے ٹی 20میں پاکستان کو 11رنز سے شکست دے کر 3میچز کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقا نے 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میںپہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 184رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 172رنز اسکور کرپائی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈربن میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلد گرگئیں، ریزا ہینڈرکس 8، رسی وین ڈیر ڈوسن صفر اور میتھیو بریٹکزے 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ان کے بعد آنے والے ڈیوڈ ملر نے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 8چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 40گیندوں پر 82رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، انہیں فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے میدان بدر کیا۔ان کے بعد آنے والے بلے باز جنوبی افریقی کپتان ہنرکس کلاسن کا قیام وکٹ پر زیادہ طویل نہیں رہا اور 12رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے، ڈینوون فریرا 7 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جب کہ جارج لنڈے 24گیندوں پر 48رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔اس طرح جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوررز میں 9 وکٹ پر 183 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور سفیان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔184 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز متاثر کن نہیں تھا جبکہ مایہ ناز بلے باز بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، ان کے بعد کپتان محمد رضوان اور صائم ایوب نے ذمے دارانہ بیٹنگ کی اور اسکور کو آگے بڑھایا، 56 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 31 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔پاکستان کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی عثمان خان تھے جو 9 رنز بنا سکے، چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی طیب طاہر تھے جو 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ان کے بعد شاہین شاہ آفریدی 9 اور عرفان خان ایک رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان سب سے زیادہ 74 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔عباس آفریدی صفر پر آئوٹ ہوئے، محمد حارث اور سفیان مقیم ناٹ آئوٹ رہے، جب کہ قومی ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔اس طرح پاکستان مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکا اور میزبان جنوبی افریقہ نے پہلا ٹی 20 میچ 11 رنز سے اپنے نام کرکے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔میزبان ٹیم کی جانب سے جارج لنڈے نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ کوینا مفاکا نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔48 رنز بنانے کے بعد 4 وکٹیں لینے والے جارج لنڈے کو میچ کا بہترین کھلائی قرار دیا گیا۔قبل ازین ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کپتان ہینرک کلاسن نے کہا کہ وکٹ پچھلے دو سیزن میں شاندار رہی اور امید ہے کہ ہم اسکور بورڈ پر اچھا ٹارکٹ سیٹ کرکے مخالف پر دبا ڈال سکتے ہیں، ہم آج رات سے سیزن کا اچھا آغاز چاہتے ہیں۔دورہ جنوبی افریقا میں کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوسکتی ہے؟ نام سامنے آگئے۔ انہوں نے کہا کہ نئے لڑکوں کو موقع مل رہا ہے، لگتا ہے کہ ہمیں 2026 ورلڈ کپ پر نظر رکھتے ہوئے اپنے پول کو بڑھانے کی ضرورت ہے، بہت سارے لڑکوں کا کافی لمبا اور مصروف سیزن تھا، اس لیے اس انہیں آرام دیا گیا ہے۔پروٹیز کپتان نے کہا کہ نئے آنے والے لڑکوں کے لیے بھی یہ مناسب موقع ہے، دیکھیں پاکستان کے پاس معیاری بالنگ اٹیک ہے، تجربہ کار بیٹنگ لائن اپ ہے، وہ کافی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اچھا مقابلہ ہونے والا ہے۔قبل ازیں، جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محمد رضوان کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔اس کے علاوہ ٹیم میں صائم ایوب، بابراعظم، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔اسی طرح حارث رف، سفیان مقیم اور ابرار احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں