93

شیخ الحدیث حافظ عبدالعزیز علوی81سال کی عمر میں انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ممتاز عالم دین استاذ الاساتذہ ، شیخ الحدیث والتفسیر حافظ عبد العزیز علوی (شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ حاجی آباد) 81سال کی عمر میں بقضائے الٰہی سے انتقال کرگئے (انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحوم نے بیوہ ’02بیٹے اور 06بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج کریسنٹ گرائونڈ نزد ملت چوک شیخوپورہ روڈ اور دوسری نمازِ جنازہ چک نمبر 36ستیانہ بنگلہ میں ادا کی گئی۔ مرحوم 1943میں بھارت کے شہر بڈیمال ضلع فیروزپور میں پیدا ہوئے اور تقسیم پاکستان کے بعد چک نمبر 36ستیانہ بنگلہ میں آباد ہوئے۔ مرحوم کو عصر حاضر میں سب سے زیادہ مرتبہ بخاری شریف پڑھانے کا اعزاز حاصل ہے۔ پروفیسر محمد یاسین ظفر،حاجی بشیراحمد ، حافظ محمد شریف، حکیم عزیزالرحمن ،اشرف بھلہ،مولاناارشد پاشا، حافظ جہانگیر، قاری عنایت اللہ ،مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی’ حافظ محمد یونس آزاد’ سید سبطین شاہ نقوی’ خالد محمود اعظم آبادی’ مہر محمد عبداللہ ودیگر نے حافظ عبد العزیز علوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین ، شیخ الحدیث والتفسیر سے محروم ہو گیا ہے ۔ مرحوم کے انتقال سے علمی حلقوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔وہ اپنے آپ میں علم کا ایک سمندر تھے لاکھوں طلبہ ان سے فیض حاصل کر کے دنیا بھر میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں