44

سلمان اکرم کی راہداری ضمانت منظور

پشاور (بیوروچیف) پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو 3جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔سلمان اکرم راجہ کی راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔دورانِ سماعت سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی آئیڈیا نہیں کہ کیا ایف آئی آر درج ہے، آج کل ایف آئی آرز کا موسم ہے۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سوال کیا کہ آپ رکن قومی اسمبلی بھی ہیں؟ جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 45کے مطابق تو رکن قومی اسمبلی ہوں۔جس کے بعد عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو 3جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں