فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کیمطابق جماعت نہم میں رجسٹریشن /انرولمنٹ کی بورڈ کی طرف سے مقررکردہ 12سال عمر کی حد میں دس ماہ کی رعایت (Relaxation) کے بعد نہم انرولمنٹ /رجسٹریشن کی عمر کی حد 11سال 2ماہ مقرر کی گئی ہے۔ ترمیم شدہ عمر کی حد (11 سال اور 2ماہ) کے مطابق نہم کلاس تعلیمی سیشن 2024 تا 2026 کی انرولمنٹ کروانے کے خواہش مند طلباء /طالبات بوساطت ادارہ شیڈول کے مطابق کروا سکتے ہیں۔ جس میں ٹوٹل رجسٹریشن فیس مبلغ 2100/- روپے فی طالب علم /طالبہ مقرر کی گئی ہے۔
7