لاہور (بیوروچیف) موٹر وے پولیس نے حادثے میں جاں بحق افراد کی گاڑی سے ملنے والے ایک کروڑ روپے لواحقین کے حوالے کردیئے گئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے ملتان جانیوالی کار ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں 2افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔حکام کی جانب سے گاڑی کی تلاشی لینے پر ایک کروڑ روپے اور موبائل فون ملے تھے جس پر سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات پر لواحقین سے رابطہ کیا گیا اور ڈی ایس پی حمید اللہ نیازی نے اپنی نگرانی میں ایک کروڑ روپے اور دیگر قیمتی اشیا لواحقین کے حوالے کیں۔ ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کی ایمانداری کو سراہا ہے۔#/s#
4