فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ بائو والا میں پسند کی شادی کرنے پر برادر نسبتی نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق بائو والا جھنگ روڈ کے رہائشی 24سالہ علی حمزہ نے کچھ عرصہ قبل ملزم فیصل کی ہمشیرہ سے پسند کی شادی کی تھی، جس کا فیصل اور اس کے اہل خانہ کو شدید رنج تھا۔ علی حمزہ اپنے بھتیجے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ وہ تعاقب میں آنے والے ملزم فیصل نے فائرنگ کر کے علی حمزہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
3