11

حمزہ شہباز سے طاہر جمیل کی ملاقات،تنظیم سازی پر بات چیت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) میاں حمزہ شہباز سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کیلئے سدا بہار ایم پی اے میاں محمد طاہر جمیل لاہو رپہنچ گئے’سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ(ن) کی پنجاب میں تنظیم سازی کے حوالے سے بات چیت ،پارٹی خدمات اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کاوشوں پر سابق وزیراعلیٰ میاں حمزہ شہباز کی میاں محمد طاہر جمیل کو ”شاباش”۔تفصیل کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز سے لاہور میں سدا بہار ایم پی اے میاں محمد طاہر جمیل نے ملاقات کی ہے جس کے دوران سیاسی امور پر بات چیت کی گئی اور تنظیم سازی کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی،میاں محمد طاہر جمیل نے تنظیم سازی کے حوالے سے اور پارٹی ورکروں کو مختلف اداروں میں ذمہ داریاں سونپنے کی اپیل کی اور کہا کہ فیصل آباد سمیت تمام اضلاع میں مسلم لیگ( ن) اور جمہوری اقدار کیلئے قربانیاں دینے والے پارٹی ورکر وں کو ان کا حق دلا یا جائے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے میاں محمد طاہر جمیل کو یقین دلایا کہ پارٹی کارکنوں کو ان کا جائز مقام دیا جائیگا اور ان کی تجاویز کی روشنی میں بھرپور اقداما ت اٹھائے جائیں گے،میاں محمد طاہر جمیل نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم ہر موقع پر اپنے قائدین کی توقعات پر پورا اتریں گے اور پارٹی کارکن قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں