4

ٹریفک نظام کی ابتری اور تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کی لینڈ برانچ اور سٹی ٹریفک پولیس کی سستی ،غفلت اور لاپرواہی نے شہریوں کو پریشانیوں سے دوچار کردیا’تجاوزات کی بھرمار اور ٹریفک جام رہنے سے آمدو رفت میں مشکلات’حادثات میں اضافہ کے باوجود صورتحال پر توجہ نہیں دی جارہی’اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیکر ان مسائل کو حل کروائیں’تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں تجاوزات کی بھرمار ہوچکی ہے اور مبینہ طور پر میونسپل کارپوریشن کی لینڈ برانچ کے افسران نذرانے وصول کرکے خاموش تماشائی بن جاتے ہیں،اس صورتحال میں سڑکیں سکڑ کر راہ گئیں اور تجاوزات مافیا کا فٹ پاتھوں کے بعد سڑکوں پر دکانداریاں سجانا اس صورتحال کا باعث بنا ہے’سٹی ٹریفک پولیس کے افسر ان بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے پر توجہ نہیں دے رہے بلکہ ٹریفک وارڈنزکی اکثریت چالانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے میں مصروف عملی نظر آتی ہے’عوامی سماجی حلقوں نے اس صورتحال پرگہری تشویشناک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے سدباب کو یقینی بنایا جائے اور سٹی ٹریفک پولیس کا عملہ شہر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور حادثات سے بچائو کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے تاکہ شہریوں کی مشکلات حل ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں