7

سینئر صحافی حافظ اکرام اختر کی بیٹی انتقال کرگئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف صحافی حافظ محمد اکرام اختر مرحوم کی بیٹی’ حافظ نعمان کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، مرحومہ نہایت شفیق’ ہمدرد’ صوم وصلوٰة کی پابند خاتون تھیں، مرحومہ کی نمازجنازہ آج 14دسمبر کو ایک بجے دوپہر جامع مسجد مقدس’ خلیق روڈ گلستان کالونی میں ادا کی گئی۔ جس میں صحافیوں’ تاجروں’ سیاستدانوں’ وکلاء سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔ حافظ نعمان کا موبائل نمبر 0321-7080833 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں