5

مبینہ پولیس مقابلہ،1ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 245 رب میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولیاں لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا دوسرا ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گیا۔ تھانہ ٹھیکری والا کے ایس ایچ او شاہد علی اعوان نے بتایا کہ دوران گشت 245 رب کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو گولی لگنے سے گر پڑا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا، فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر دیکھا تو ایک ڈاکو زخمی حالت میں پڑا تھا جس کی شناخت محمود خان ولد جان دار خان سکنہ 67 ج ب کے نام سے ہوئی۔ جسے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال داخل کروا دیا۔ زخمی ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں