5

فیصل آباد کے 6سکولز کو مڈل ،3کو میٹرک کادرجہ دیدیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم نے ضلع فیصل آباد کے 6پرائمری سکولز کو ایلیمنٹری اور 3کو سکینڈری سکولز کا درجہ دے دیا گیا۔ مذکورہ سکولز میں اساتذہ اور دیگر سٹاف کو بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے ضلع فیصل آباد کے جن پرائمری سکولز کو ایلیمنٹری کا درجہ دیاگیا ہے ان میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر 422 گ ب تحصیل تاندلیانوالہ’ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر 410 گ ب تحصیل تاندلیانوالہ’ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر 596 گ ب تحصیل تاندلیانوالہ’ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر 454 گ ب تحصیل تاندلیانوالہ’ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر 540 گ ب تحصیل تاندلیانوالہ’ گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل گرلز پرائمری سکول چک نمبر 453 گ ب تحصیل تاندلیانوالہ اور جن تین ایلیمنٹری سکولز کو سکینڈری سکول کا درجہ دیا گیا ان میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 363 گ ب تحصیل جڑانوالہ’ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول موضع ساریاں تحصیل تاندلیانوالہ اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 421 گ ب تحصیل تاندلیانوالہ کو سکینڈری لیول میٹرک کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور مذکورہ سکولز میں اساتذہ اور دیگر سٹاف کی بھرتی کیلئے 58نئی آسامیوں کو بھی منظوری دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں