5

فیصل آباد پریس کلب کے الیکشن2025ء کیلئے شیڈول کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025کے لئے الیکشن کمیٹی کے چیئر مین میاں بشیر احمد اعجاز نے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین الیکشن کمیٹی میاں بشیر احمد اعجاز کی زیر صدرات اجلاس منعقد ہو ا ،جس میں الیکشن کمیٹی کے ممبران ،شاہد نسیم چوہدری ،،مسعودد احمد بھٹہ،محمد ندیم راجپوت،شوکت علی وٹوبھی موجود تھے۔ جنہوں نے فیصل آبا د پر یس کلب کے سالانہ انتخابات 2025کے الیکشن شیڈول کی منظوری دی۔ الیکشن کا دورانیہ 1سال کا ہوگا جس کے مطابق امیدواران کا غذات نامزدگی 15دسمبر2024سے 17دسمبر2024صبح دس بجے سے شام چار بجے تک پریس کلب میں کمیٹی سے حاصل کر کے جمع کرا سکیں گے۔ الیکشن میں حصہ لینے والے عہدیداران کیلئے فیس 4000روپے ہوگی جبکہ ایگز یکٹو باڈی کے امیدواران کیلئے فیس2500روپے ہو گی جو کہ نا قابل واپسی ہو گی۔ 18دسمبر2024شام پانچ بجے کا غذات جمع کروانے والے امیدواران کی غیر حتمی فہرست پریس کلب میں آویزاں کر دی جائیگی۔ جس پر اعتراضات 19دسمبر2024شام4چار بجے تک وصول کئے جائیں گے۔ اعتراضا ت پر سماعت کے بعد الیکشن کمیٹی 19دسمبر2024کوہی شام 5بجے تک امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی اسی روز شام 5 بجے تک امیدوار کا غذات نامزدگی واپس لے سکیں گے 20دسمبر 2024شام 5بجے تک امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کو اپنی سالانہ فیس ادائیگی کی رسید الیکشن کمیٹی کو فراہم کرنی ہو گی جبکہ ووٹر کو بھی اپنا ووٹ ڈالنے سے قبل کلب کی سالانہ فیس بھی جمع کروانی ضروری ہو گی۔ الیکشن شیڈول کے مطابق پولنگ30دسمبر2024بروزپیر صبح 9بجے سے لیکرپانچ بجے تک پریس کلب میں ہو گی ۔معزز کونسل و ایسوسی ایٹ ممبران فیصل آبادپریس کلب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق تمام ممبران 22دسمبر2024تک اپنی سالانہ فیس پریس کلب کونسل ممبران مبلغ300روپے فی کس کے حساب سے آفس سپرنٹنڈنٹ محمد عقیل احمدرابطہ نمبر ( 0303-8500411) کے پا س بوقت 10بجے سے لے کر 3بجے تک پر یس کلب میں جمع کرواکر رسید حاصل کریں ۔ فیس نہ جمع کروانے والے ممبران اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں