4

باپ بیٹوں نے کپڑے کے تاجر کا60لاکھ کا مال ہڑپ کرلیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) باپ بیٹوں نے کپڑے کے تاجر کا 60لاکھ کا مال ہڑپ کرلیا’سول لائن پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے امانت میں خیانت کے مرتکب ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے’تفصیل کے مطابق کارخانہ بازار کے تاجر محمد امین نے پولیس کو بتایا کہ اس نے سول لائن میں گودام بنا رکھا ہے اس کے پاس 20ہزار میٹر60لاکھ کا کپڑا آیا تو اپنے گودام میں جگہ نہ ہونے پر واقف کارملزم جاوید اور اسکے بیٹوں حسن اور حسین نے کہا کہ لال مل میں انکا گودام ہے مال وہاں رکھوا دیںجس پر امانت 60لاکھ مالیت کا کپڑا ان کے گودام میں رکھوا دیا۔بعدازاں مال کی واپسی کا کہا تو لیت و لعل کے بعد انکاری ہوگئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان باپ بیٹوں کی تلاش شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں