فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مصالحہ جات میں جعلسازی پر 250 کلو دھنیا،55کلو پاڈر اور ممنوعہ اجزا ضبط کر کے مقدمہ درج اور ملزم گرفتار کرادیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے طویل ریکی کے بعد گھر میں لگے یونٹ کا سراغ لگایااورناقص خشک دھنیا کو ممنوعہ رنگوں اور کیمیکل کی ملاوٹ سے تیار کیا جارہا تھا۔موقع پر جعلسازی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔خشک دھنیا اور دیگر ضبط شدہ اجزا کے سیمپل تفصیلی ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروا کے موقع سے گرفتار کروا دیا گیا۔ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہری جعلساز مافیا کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔
5