6

گوجرہ میں تجاوزات مافیا کو جرمانے

گوجرہ ( نامہ نگار) میونسپل کمیٹی گوجرہ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھا۔تجاوزات کندگان کو بھاری جرمانے کر دئیے ۔اپنی حدود میں رہیں ورنہ سخت کارروائی کی جائیگی۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ رانا کامران اشرف کی ہدایت پر چیف آفیسر سید یاسر علی شاہ کی نگرانی میں انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالقیوم نے ماتحت عملہ کے ہمراہ تھانہ بازار،نیشنل بنک روڈ، جناح مارکیٹ میںناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کر تے ہو ئے بعض دکانداروں کا سامان اٹھا کر میونسپل کمیٹی منتقل کر دیاجبکہ بعض دکانداروں کو موقع پرہی جرمانے کئے گئے ۔واضح رہے کہ گوجرہ میں تجاوزات کے مرتکب دکانداروں نے تجاوزات قائم کرکے لوگوں کا گزرنامحال کر رکھاہے ۔جس کی وجہ سے مسائل جم لے رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے افسران بالا سے تجاوزات کے خلاف بلا امتیازآپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں