4

حساس ادارے کے ملازم کے قتل میں بیوی اور آشنا ملوث نکلے

جڑانوالہ(نامہ نگار) 2سال قبل گمشدہ ہونیوالے حساس ادارے کے ملازم کی بیوی اور اسکا آشنا ہی قاتل نکلے،دوران تفتیش ملزمان نے قتل کرکے لاش کو نہر میں بہانے کا اعتراف جرم کرلیا ہے،سی پی او فیصل آباد کی پولیس ٹیم کو شاباش۔ تفصیلات کے مطابق 2سال قبل حساس ادارے کا ملازم منور ڈوگر عید کی چھٹیاں گزارنے اپنے گھر آیا مگر وہ لاپتہ ہو گیا جس پر اسکے بھائی محمد حسین ڈوگر نے اپنی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا کہ اسکے بھائی منور ڈوگر کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے دوران تفتیش پولیس تھانہ بچیانہ نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے حساس ادارے کے ملازم کی بیوی ساجدہ پروین کو حراست میں لیا تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے آشنا عثمان کیساتھ ملکر اپنے شوہر کو قتل کرکے اسکی نعش قریبی ابادی میں دفن کی بعدازاں لاش نکال کر نہر میں پھینک دی تھی جس پر پولیس تھانہ بچیانہ نے اسکے آشنا عثمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے پولیس کے مطابق مقتول منور ڈوگر کی بیوی اپنے شوہر کی گمشدگی کا ڈرامہ رچا کر اسے ڈھونڈتی رہی مگر موبائل ڈیٹا نے ان کا راز کھول کر رکھ دیا 2 سال قبل گمشدہ ہونیوالے حساس ادارے کے ملازم منور ڈوگر کے قتل میں ملوث اسکی بیوی اور آشنا کو گرفتار کرنے پر سی پی او فیصل آباد نے پولیس تھانہ بچیانہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں