5

ملت ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ،1ڈاکو مارا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون کے علاقہ باغ والی پلی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ’خونی ڈکیتی میں ملوث زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتل ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ملت ٹائون کا سب انسپکٹر مسرور فاروقی جانے والے قتل ڈکیتی کے ملزم ریحان کو برآمدگی کیلئے لے جارہی تھی کہ جب وہ باغ والی پلی کے قریب پہنچی تو زیر حراست ملزم کے ساتھی موٹرسائیکلوں پر سوار تھے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے زیر حراست ملزم کو چھڑوا کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے تو ملزم کو چھڑوانے کی کال پر ایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون ،ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوئوں کا تعاقب کیا تو مسلح ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی فائرنگ کا تبادلہ بند ہونے پر پولیس پارٹی نے سر چ آپریشن کیا تو ملزم ریحان جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے بری طرح زخمی ہوکر کھیتوں میں پڑا تھا جو زخموں تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ مارے جانیوالے زیر حراست ملزم کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے پولیس کی جانب سے قاتل ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جارہے ہیں،یاد رہے کہ یکم ستمبر2024ء کو مارے جانیوالے ڈاکو ریحان نے تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ مکھن والا پل کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر محمد اشفاق سکنہ115ج ۔ب کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں