فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد کے علاقہ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب سیڑھیوں سے گر کر بڑھئی زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ویور کالونی کا رہائشی بڑھئی محبوب احمد ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب گھر کی بالائی منزل پر کام کر رہا تھا کہ نیچے اترتے ہوئے سیڑھیوں کا تختہ ٹوٹنے سے گر کر بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔
4