5

موسم سرما’ طلبہ کسی بھی رنگ کی جیکٹ’ جرابیں’ جوتے پہن سکیں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب میں موسمِ سرما میں اسکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کردی گئی۔محکمہ تعلیم پنجاب نے یونیفارم پالیسی میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔یونیفارم پالیسی میں نرمی کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر فوری ہوگا۔اب سے طالبعلم کسی بھی رنگ کی جیکٹ، سوئٹر، کوٹ، جرابیں اورجوتے پہن سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق یونیفارم پالیسی کا اطلاق 28 فروری 2025ء تک ہوگا، یونیفارم پالیسی میں نرمی طلبہ کو سردی سے محفوظ رکھنے کیلئے کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں