فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کبڈی کے عالمی مبصر مخدوم محمد طیب گیلانی کے بھتیجے سید حسن احمد گیلانی کی دعوت ولیمہ میں مہمانوں کی کثیر تعداد میں شرکت’مخدوم محمد طیب گیلانی اپنے بھائیوں کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کرتے رہے’ دعوت ولیمہ کی تقریب میں مفتی پیر سید حسن عبداللہ گیلانی’ چوہدری اعجاز ورک سابق ایم این اے’ آزاد علی تبسم سابق ایم پی اے’ ڈی ایس پیز چوہدری نواز کموکا’ چوہدری سعید تتلہ’ چوہدری مجیر الشریف’ چوہدری ریاض کموکا’ چوہدری ظفراقبال کموکا’ چوہدری تنویر حسین تارڑ سابق چیئرمینز’ چوہدری شبیر احمد سندھو’ چوہدری تنویر سندھو’ پروفیسر نعیم جوگی’ پیر سید فدا حسین شاہ گدی نشین لاٹھیاں والا’ مخدوم سید طارق گیلانی ‘چوہدری جاوید احمد تتلہ’ چوہدری منور احمد تتلہ صدر گڈز ٹرانسپورٹ فیصل آباد’ میاں پرویز بشیر آف 205 چک’ میاں شہباز چیف ایڈیٹر تجدید وفا’ حاجی محمد بلال مینجر سنہری بنک’ میاں محمد ساجد رہنما تحریک منہاج القرآن’ محمد شہباز’ میاں کاشف’ رانا افتخار’ رانا طاہر’ پیر سید رحمت علی گدی نشین’ پیر سید زاہد حسین گدی نشین’ پیر سید غلام میراں شاہ گدی نشین کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی ‘کاروباری و مذہبی شخصیات’ عزیز رشتہ دار ‘قانون دان’ سرکاری افسران’ میڈیا کے نمائندوں اور حلقہ کے لوگوں نے شرکت کر کے تقریب کو چارچاند لگا دیئے’ مہمانوں نے نئے جوڑے کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شادی کے اس بندھن کو دونوں خاندانوں کے درمیان عظیم محبت کا باعث بنائے اور انکے اس نئے سفر کو راحتوں ،چاہتوں ،خوشیوں،برکتوں اور رحمتوں سے بھر دے’ اس موقع پر مخدوم محمد طیب گیلانی نے آنے والے تمام معزز مہمانان گرامی کا بے حد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہماری خوشیوں میں شرکت کر کے اپنی محبت کا جو ثبوت دیا ہے میں اسے کبھی بھی فراموش نہیں کر سکوں گا’ میری دعا ہے کہ اللہ کریم آپ سب کو بھی ایسی ڈھیروں خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔
5