فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا’آج پھر مزید 67ڈکیتی’راہزنی اور چوری کی وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا جبکہ اوباش ملزم نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو اغواء کرلیا تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ محلہ یوسف آباد کے رہائشی جمیل مسیح نے بتایاکہ اوباش ملزم لیاقت وغیرہ نے ورغلا کر اسکی جواں سالہ پوتی(ت) کو اغواء کرلیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔گلبرگ کے علاقہ محمد پورہ میں ریحان کے گھر داخل ہونے والے ڈاکوئوں کا گروہ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات،نقدی اور قیمتی سامان چھین کر لے گیا۔مدینہ ٹائون میں کینال روڈ پر واقع208چک کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکو ڈلیوری بوائے امان اللہ سے پیزہ،نقدی ،فون چھین لیا۔سدھو پورہ چوکی والی گلی کے قریب مسلح افراد نے اکبر علی سے رکشہ چھین لیا،بیرون کارخانہ بازار ذیشان سے46ہزار،بھوآنہ بازار میں خادم حسین سے جھپٹا مار کر فون،ارشد مارکیت کے قریب عمران سے17ہزار،رحیم ٹائون کے کاشف کی فیکٹری کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے گئے۔جھنگ بازار کے قریب اقصیٰ ظہیر سے پرس،زوہیب منیر سے فون ،غلام محمد آباد کے علاقہ جمیل ٹائون کے ارشد سے40ہزار و فون،گل مسجد کے قریب طلحہ سے12ہزار و فون،گلزار کالونی کے محمد احمد سے نقدی و فون،رضا آباد کے سبحان سے جھپٹا مار کر فون،219ر ب کے بشیر کا گھر لوٹ لیا گیا۔منصور آبادروڈ پر عمیر علی سے70ہزار روپے و فون،سمال اسٹیٹ کے قریب اشفاق سے نقدی،تلائی گھڑی،فون اور موٹرسائیکل چھین لی۔طارق آباد کے جمشید سے پرس،گرین ٹائون کے احسن بیگ سے50ہزار،بولیدی جھگی کے رحمان سے25ہزار و فون،ملت ٹائون میں امیر الزماں سے7ہزار و فون چھین لیاگیا۔جمیل آباد کے قریب تنویر احمد سے موٹرسائیکل،244ر ب کے ظفر اللہ سے50ہزار،الٰہی آباد کے قریب فرحان سے جھپٹا مار کر فون،215ر ب کے فرقان سے پرس،215ر ب کے عبداللہ کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چوری کرلیا۔سمندری روڈ پل کوریاں کے قریب خالد سے30ہزار،233ر ب کے حارث سے1لاکھ،یاسین آباد کے نعمان سے نقدی و فون،بلال ٹائون میں اشرف کے گھر کے تالے توڑ کر5لاکھ کے زیوارت،نقدی ،سامان چور لے گئے،بابر چوک میں بابر علی سے جھپٹا مار کر فون،67ج ب کی فوزیہ بی بی سے فون،66ج ب کے آصف سے4ہزار،سدھوپورہ کے کاشف سے34ہزار،جڑانوالہ روڈ پر وارث علی سے 30ہزار،100گ ب کے زبیر سے15ہزار، موضع لنڈیانوالہ کے نبیل سے21ہزار،57گ ب کے خالد منصور سے6ہزار،277گ ب کے نذیر احمد کا گھر لوٹ لیا،229ر ب کے محمد علی سے95ہزار،393گ ب کے جمشید کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین، چور لے اڑے’نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے محمد یحییٰ ،باغ جناح سے شکور،چوک گھنٹہ گھر سے شوکت علی،جڑانوالہ روڈ پر گل صیام’ مدینہ ٹائون کے عدنان،ہجویری ٹائون کے رمضان،حاجی آباد کے مبشر علی،سرگودھا روڈ پر محمد عثمان،جھوٹا گھونہ کے ثاقب،محمد ی چوک سمن آباد کے حاجی اکبر،67ج ب کے عبدالرحمن،جڑانوالہ کے ذیشان نذیر،قصبہ تاندلیانوالہ کے احسان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
5