فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)مدینہ گارڈن کالونی کا سکیورٹی گارڈ پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے زندگی کی بازی ہار گیا’پولیس نے نعش تحویل میںلینے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی’بتایا جاتا کہ سمندری روڈ پر واقع مدینہ گارڈن میں 140گ۔ب کا رہائشی عاشق حسین بطور سکیورٹی گارڈ کام کرتا تھا’گذشتہ شب وہ گیٹ کے قریب کیبن میں بیٹھا اپنا پسٹل صاف کررہا تھا کہ اچانک ہاتھ ٹریگر پر آنے سے گولی چل گئی جوکہ اس کے جسم میں پیوست ہوکر بری طرح زخمی ہوگیا ‘فائرنگ کی آواز سن کر دیگر ساتھی موقع پر پہنچے تو وہ خون میںلت پت پڑا تھا’جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کردی
4