فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عداوت کی بنا پر مخالفین نے زمیندار کی فصل کماد کو آگ لگادی ‘لاکھوںمالیت کا فصل کماد جل کر خاکستر ہوگیا ،ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا،پولیس نے متاثرہ زمیندار کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے ملزمان علی وغیرہ کی تلاش شروع کردی’تفصیل کے مطابق 143 گ۔ب کے رہائشی زمیندار عظمت علی بھٹہ نے ساہیانوالہ پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایاکہ اسکی علی وغیرہ کیساتھ پرانی عداوت بازی چلی آرہی تھی ،گذشتہ ملزمان نے باہم صلاح مشورہ ہوکر کھڑی فصل کو آگ لگا دی’اطلاع ملنے پر موقع پہنچا تو ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔
4