فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی سمیت فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ اوز فرائض سرانجام دینے والے مایہ ناز کرائم فائٹر انسپکٹر پیر سید سبطین حسین شاہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم کا شمار فیصل آباد پولیس کے کرائم فائٹر پولیس افسران میں ہوتا تھا، انہوں نے محکمہ پولیس میں شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج صبح ان کے آبائی گائوں مجاہد چونک محلہ باغ والا قبرستان بابا لولے شاہ ضلع جھنگ میں ادا کرنے کے بعد سپردخاک کر دیا گیا، نمازجنازہ میں پولیس افسران’ عمائدین شہر سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک سمیت دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عط فرمائے، (آمین)، مرحوم کے بیٹے سید اصغر عباس کا فون نمبر 0300-7451432 ہے۔
8