74

پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد6کروڑ سے متجاوز

اسلام آباد(بیوروچیف) ملک میں جنوری 2024تک فیس بک صارفین کی تعداد 6کروڑ4لاکھ تک پہنچ گئی ہے پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے مرد صارفین کی تعداد77اور خواتین صارفین کی تعداد 24 فیصدہے، جنوری 2024تک ملک میں یوٹیوب صارفین کی تعداد 7کروڑ 17لاکھ ریکارڈکی گئی۔ مرد یوٹیوب صارفین کی تعداد 72فیصد خواتین صارفین کی تعداد 28فیصد ہے، ملک میں جنوری 2024 ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 5کروڑ 44لاکھ ریکارڈکی گئی۔ٹک ٹاک استعمال کرنے والے مرد صارفین کی تعداد 78 فیصد،خواتین کی تعداد 22 فیصدہے، جنوری 2024 تک انسٹاگرام صارفین کی تعداد ایک کروڑ 73لاکھ تک ریکارڈ کی گئی۔انسٹاگرام کے مرد صارفین کی تعداد 64فیصد جبکہ 36فیصد خواتین کی ہے۔ مزید برآں موبائل فون صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایک سال میں دھوکا دہی میں ملوث 5ہزار 294موبائل نمبرز بلاک کئے گئے ہیں جب کہ فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث 4ہزار 507آئی ای ایم آئی بلاک کی گئیں۔گزشتہ سال فراڈ میں ملوث 113افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے۔پی ٹی اے نے ایک سال میں 19ہزار موبائل نمبرز کو وارننگ جاری کر گئی۔دوسری جانب ملک کے ٹیلی کام سیکٹر نے مالی سال 2023-24 کے دوران مجموعی طور پر 956ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں