37

سرکاری ہسپتالوں سے لاکھوں مالیت کی ادویات چوری،ایک ملزم گرفتار

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے چیف ڈرگ کنٹرولر نے جی ٹی روڈ پر قصبہ سوہاوہ میں چھاپہ مار کر سرکاری ہسپتالوں سے چرائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد کرلیں۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر چیف ڈرگ کنٹرولرکے ساتھ سوہاوہ میں چھاپہ کے دوران موجود رہے۔ اس ریڈ کے نتیجہ میں 30لاکھ سے زائد مالیت کی مسروقہ سرکاری ادویات برآمد ہوئیں۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھاکہ ادویات کھاریاں، راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں سے چوری کی گئی ہیں اور سرکاری ہسپتالوں سے اوپن مارکیٹ میں دوائیاں فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔صوبائی وزیر صحت نے اس سکینڈل کے متعلق تفصیل بتائے بغیر کیا، سرکاری اسپتالوں سے ادویات کی چوری پرمزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں