19

اندرون شہر جڑانوالہ میں ہیوی ٹریفک گزرنے سے حادثات میں اضافہ

جڑانوالہ(نامہ نگار) پابندی کے باوجود دن کے اوقات میں اندرون شہر سے گزرنے والے پتھروں سے لوڈ ڈمپر اور ہیوی گاڑیاں گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں حادثات کا سبب بننے لگی، ڈیوٹیوں سے غائب وارڈنز دفتر کے سامنے چالان کرنے تک محدود ہو کر رہ گئیعوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب، آر پی او،سی ٹی او فیصل آباد سے اس گھمبیر صورتحال کا فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ اندرون شہر میں دن کے اوقات میں پتھروں سے لوڈ ڈمپر اور ہیوی گاڑیوں کے داخلہ پر عملدرآمد نہ ہونے سے حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے سکولز کالجز کے اوقات میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے جبکہ ہیوی گاڑیوں اور ڈمپر کے داخلوں کے باعث آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں اور قمیتی انسانی جانوں کا ضائع انتہائی پریشان کن معاملہ بن چکا ہے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار اندرون شہر کی سڑکات پر ڈیوٹی دینے اور ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے کی بجائے دفتر کے باہر کھڑے ہو کر چالانوں تک محدود ہو چکے ہیں جبکہ کرشنگ سیزن کے باعث گنے سے لوڈ ٹرالیوں پتھروں سے لوڈ ڈمپر اور ہیوی گاڑیوں دن کے وقت میں سکولز کالجز کے اوقات میں اندرون شہر سے داخل ہوتی دکھائی دیتی ہے جسکے باعث ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کا ضائع معمول بن چکا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،ار پی او،سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر میں دن کے وقت میں ہیوی گاڑیوں اور پتھروں سے لوڈ ڈمپر گنے سے لوڈ ٹرالیوں کے داخلہ کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور ڈیوٹیوں سے غائب وارڈنز کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لا کر بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کیا جائے تاکہ حقیقی معنوں میں ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں