35

ویگن پر ہونے والی فائرنگ کا نوٹس لیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاسبان ہائی ایس ویگن ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر میاں اعجاز حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں نڑ والاچوک میں ویگن پر ہونے والی فائرنگ کا پولیس انتظامیہ نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔اسکی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ چوک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو پہچانا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں