43

سمندری میں لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال نے شہریوں کا سکون چھین لیا

سمندری (بیورو چیف)شہر بھر کی گلیوں بازاروں میں لائوڈ سپیکر کے بے جا استعمال نے شہریوں کا سکون چھین لیا بلند آواز میں گلیوں بازاروں میں اشیا فروخت کرنے والے رکشوں اور ریڑھی بانوں کے لائوڈ سپیکروں کی بلند آوازوں کی وجہ سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی لائوڈ سپیکروں کی بلند آوازوں سے گھروں میں سوئے بچے اور مریض پریشانی سے دو چار ہوتے ہیں جہاں یہ لاڈ سپیکروں کا استعمال خلاف قانون ہے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی قوت سماعت کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ آرام سکون میں خلل کا سبب بھی بن رہے ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی سمندری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں