36

سمندری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سمندری (بیورو چیف) سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن جاری ھے، اس سلسلہ میں ملک لیاقت علی (مرحوم) کی چھٹی برسی کے موقع انکی سماجی اور دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آنے والے مریضوں کو ڈاکٹر شامل چشتی اور ڈاکٹر ردا فاطمہ نے چیک کیا ادارے کی جانب سے مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی گئیں کیمپ میں سماجی شخصیت چیف آرگنائزر المجاہد ویلفیئر آرگنائزیشن میاں ممتاز علی ،سلمان ادریس بٹ چیئرمین سمندری ویلفئیر آرگنائزیشن ، سینئر وائس چیئرمین ملک ندیم رضا ، ایگزیکٹو ممبر میاں نوید ، علما ونگ کے قاری عثمان فرید ، پروفیسر مدثر مجید ، سول ڈیفنس کے امجد حنیف بٹ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں