51

راشد خان کی 3سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی

بلاوایو (سپورٹس نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان کی 3 سال بعد ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔انہوں نے آخری ٹیسٹ میچ مارچ 2021 میں زمبابوے کے خلاف ہی کھیلا تھا۔زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حشمت اللہ شہیدی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے بلاوایو میں شروع ہو گا۔ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے بلاوایو میں ہی کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں