86

رمشا خان کا بولڈ لباس پہننا مداحوں کو پسند نہیں آیا

کراچی (شوبز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا بولڈ لباس پہننا ان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا۔رمشا خان کی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکارہ کو مغربی طرز کا لباس پہنے لندن میں اپنے کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ وائرل ویڈیو دیکھ کر ایک لمحے کو تو سوشل میڈیا صارفین کو یہ لگا کہ یہ ویڈیو بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی ہے کیونکہ دونوں اداکارائوں کی شکلیں ایک دوسرے سے کافی ملتی جلتی ہیں۔دوسرے ہی لمحے جب مداحوں کو یہ یقین ہوگیا کہ یہ ویڈیو انوشکا شرما کی نہیں بلکہ رمشا خان کی ہی ہے تو وہ دنگ رہ گئے کیونکہ اس سے پہلے اداکارہ کبھی بھی اس طرح کے مغربی ملبوسات پہنے نظر نہیں آئیں۔اداکارہ کا یہ بولڈ انداز مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اس لیے مداح اس بولڈ انداز پر شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں