فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے دو تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نئے تعینات ہونیوالوں میں سب انسپکٹر فاروق ناظر کو ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ اور سب انسپکٹر مبشر واہلہ کو ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ شامل ہیں۔ دونوں نے اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔
5