فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ 17-12-24کو مکمل ہو گیا۔ صدر کی نشست کیلئے صرف شاہد علی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ سینئر نائب صدر کے عہدے کیلئے دو امیدواران غلام عباس تنویر اور اویس ستار نے کاغذات جمع کرائے۔ نائب صدر کی دو نشستوں پر ردا سندھو ‘ ظفران سرور ‘ علی رضا ملک نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ سیکرٹری کی سیٹ کیلئے تین امیدواران عزادار حسین عابدی ‘ کمال بٹ اور وقاص بیگ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر ملک شوکت علی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر بھی چار امیدواران ڈاکٹر محمد سعید طاہر ‘ ندیم جاودانی ‘ اورنگزیب ملک ‘محمد عادل نعیم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ انفارمیشن سیکرٹری کی نشست پر اویس ستار نے کاغذات جمع کروائے۔گورننگ باڈی کی 15نشستوں کیلئے 23امیدواران ابرار حبیبی ‘ محمد نعیم شاکر ‘ شاہد محمود ‘ سلیم شاہ ‘ ارشد انصاری ‘ حماد ملک ‘ آصف غوری ‘ رمشا طارق ‘ رانا ادریس ‘ رانا سجاد مصطفائی ‘ توفیق یوسف ‘ بابر سلیم ‘ محمد عرفان ‘ رانا حنا جمیل ‘ ڈاکٹر سعید طاہر ‘ رفعت انور ‘ افشاں بتول ‘ رانا محسن فاروق ‘ کمال بٹ ‘ علی رضا ملک ‘ رانا توصیف یوسف ‘ سلیم راجپوت اور نادر مان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ چیئر مین الیکشن کمیٹی میاں بشیر احمد اعجاز کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ 18دسمبر 2024 کو شام 4بجے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی غیر حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ جس پر اعتراضات 19دسمبر 2024 شام 4بجے تک وصول کئے جائیں گے۔ اعتراضات کی سماعت کے بعد الیکشن کمیٹی 19دسمبر شام 5بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گی۔ اسی روز شام 4بجے تک امیدواران کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواراوں کو اپنی سالانہ فیس ادائیگی کی رسید الیکشن کمیٹی کو جمع کروانا ہو گی۔ جبکہ ووٹر کو بھی اپنی سالانہ فیس کی ادائیگی ووٹ ڈالنے سے پہلے ادا کرنا ہو گی۔ الیکشن شیڈول کے مطابق پولنگ 30دسمبر 2024 صبح 9بجے سے شام 5بجے تک پریس کلب فیصل آباد میں ہو گی۔ معزز کونسل و ایسوسی ایٹ ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تمام ممبران 22دسمبر 2024 تک اپنی سالانہ فیس جمع لازمی کروائیں۔ کونسل ممبران مبلغ 300روپے فی کس کے حساب سے 0303-8500411اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ محمد عقیل کے پاس جمع کروائیں۔ سالانہ فیس کی ادائیگی نہ کرنے والے ممبران ووٹ ادا کرنے کا حق نہیں رکھ سکیں گے۔
6