فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزکالونی اور کوتوالی پولیس نے اپنے علاقوں میں واقع ہوٹلز پر چھاپے مار کر رنگ رلیاں مناتے ہوئے 6جوڑوں کو گرفتار کر لیا جبکہ ہوٹل مالک ومنیجرز موقع سے فرار ہو گئے’ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی’ اے ایس آئی عادل سعید نے مخبر کی اطلاع پر ایلون ہوٹل میں چھاپہ مارا تو اس نے مختلف کمروں میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں رنگ رلیاں منا رہے تھے جس پر 5جوڑوں راسم علی’ محسن’ وحید ظہور’ زاہد’ عریبہ’ ماہ نور’ ریحانہ’ زوبیہ کو رنگ رلیاں مناتے پکڑ لیا جبکہ ہوٹل کا منیجر بلاول’ رضوان اور مالک عمران موقع سے فرار ہو گئے جنہوں نے مذکورہ جوڑوں کو رقم لیکر کمرہ فراہم کئے۔ اسی طرح کوتوالی پولیس نے چنیوٹ بازار میں جدہ ہوٹل میں چھاپہ مارا تو سعدیہ وغیرہ کو رنگ رلیاں مناتے حراست میں لے لیا جبکہ اس کا بھی منیجر فرار ہو گیا۔
4