3

اچانک گولی چلنے سے10سالہ بچہ جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھر میں پسٹل سے کھیلتے ہوئے اچانک گولی چل جانے سے محنت کش کا 10سالہ بیٹا جاں بحق ہو گیا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 435 گ ب کے رہائشی جہان خان کا 10سالہ بیٹا علی حسن گھر میں پڑے ہوئے پسٹل سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل جانے سے بری طرح زخمی ہو گیا۔ فائر کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو علی حسن خون میں لت پت پڑا تھا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں