22

NTDCکے لائن سپرنٹنڈنٹ کو چوری کے الزام میں عمر قید و جرمانہ کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(NTDC)کے لائن سپرنٹنڈنٹ کو چوری کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا ۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد میں درج مقدمہ 408/18 کے ملزم نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(NTDC)کے لائن سپرنٹنڈنٹ جواد احمد پر الزام تھا کہ اس نے جعلی دستاویزات تیار کرکے 78 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان نکلواکر چوری کرلیا تھا جس کو سپیشل جج سینٹرل فیصل آباد رانا زاہد اقبال نے اے ڈی لیگل ایف آئی اے مہر ساجد علی کے دلائل کی روشنی میں زیر دفعہ 409کے(باقی صفحہ 2نمبر 9)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں