29

تیونس میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی،20ہلاک

تیونس (مانیٹرنگ ڈیسک) تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 20افراد ہلاک، 5کو بچالیا گیا، کشتی صفاقس شہر کے ساحل کے قریب ڈوبی۔کشتی حادثے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔کوسٹ گارڈ کے مطابق افریقہ سے تعلق رکھنے والے 20تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں