37

حادثات میں2افراد جاں بحق،جیل میں قیدی چل بسا،زمیندار سے1کروڑ کے مویشی چھین لئے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حادثات میں دو افراد جاں بحق’سنٹرل جیل میں منشیات کا قیدی چل بسا’نشاط آباد کے علاقہ 5ج ب میں ہیلپر ڈمپر کے نیچے آ کرچل بسا’ڈاکوئوں نے ڈلیوری بوائے پیزے و نقدی ،زمیندار اور اسکے ملازمین کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ مالیت کے مویشی چھین لیے،چالاک ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دے کرتین تاجروں کے سوا کروڑ ہتھیا لیے’پولیس مصروف تفتیش ہے’تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ ایکسپریس وے سکندر پور کے قریب تیز رفتارکار کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار عبداللہ سکنہ ڈجکوٹ جاں بحق جبکہ اس کاد وست سرفراز بری طرح زخمی ہوگیا۔نشاط آباد کے علاقہ 5ج ب میں ڈمپر کا ہیلپر ڈمپر کے نیچے آ کرچل بسا’سنٹرل جیل میں بند تھانہ سٹی سمندری کے منشیات کیس میں ملوث قیدی محمد غفار ولد منور زندگی کی بازی ہار گیا۔جیل انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔سلطان ٹائون کے 17سالہ نوجوان حبیب خان ولد یاسین نے نہر میں چھلا نگ لگادی اور واپس نہ آیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ نوجوان کی تلاش شروع کردی’منصور آباد کے علاقہ میاں پنڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے ڈلیوری بوائے احتشام سے دو پیزے’15ہزار روپے اور فون چھین لیا جبکہ ماموں کانجن کے علاقہ 497گ ب کے زمیندار اقدس احمد نے بتایا کہ ڈاکوئوں کا گروہ ڈیرے پر آیا،گن پوائنٹ پر زمیندار اور اسکے ملازمین کو یرغمال بنا کر تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے مویشی مزدہ ٹرک میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے۔علاوہ ازیں مقامی تاجر امتیاز نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم وقاص طارق نے کاروبار کا جھانسہ دے کر 52لاکھ70ہزار کی رقم لے اڑا۔کوتوالی پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں تاجر علی وقاص نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم عقیل نے 42لاکھ روپے کا مال لیکر رقم واپس نہ کی۔ جھنگ روڈ کے تاجر لطیف نے بتایا کہ اس کے دیرینہ کاروباری دوست ملزم قاسم نے کاروبار کیلئے25لاکھ لیکر ہڑپ کرلیے،بعدازاں رقوم کا مطالبہ کرنے پر ملزمان نے چیک دیے جو کہ جعلی نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں