3

رواں سال کیلئے مختص فنڈز کا74فیصد استعمال ہوچکا،کمشنر سرگودھا

سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں محکمہ بلڈنگ کی ہائیر ایجوکیشن کی 7 ، زراعت اور وائلڈلائف کی ایک ایک جاری سکیموں پر اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ ہائیر ایجوکیشن کی بھکر اور میانوالی میں تین تین جبکہ سرگودہا میں ایک پوسٹ گریجوایٹ کالج کی تعمیر جاری ہے ۔ رواں سال کیلئے مختص فنڈز کا 74 فیصد استعمال کیا جاچکاہے ۔ کمشنر نے تینوں اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ او رکالجز کو مشترکہ طورپرتمام سکیموں کا از سر نو جائزہ لے کر تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ ان کے دفتر بھجوانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے بلڈنگ افسران کوسکیموں کیلئے درکار فنڈز کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ حکومت سے ان سکیموں کی جلد تکمیل کیلئے مزید فنڈز کی سفارش کی جاسکے۔ اجلاس میں سرگودہا میںزیر تعمیر ایگری مال بارے بتایاگیاکہ مالز کا 20 فیصد کام مکمل ہو چکاہے اور حکومت کی جانب سے جون 2025 تک مالز کے سو فیصد کام کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے کام تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ اجلاس میں سرگودہامیں زیر تعمیر چڑیاگھر کا جائزہ لیتے ہوئے بتایاگیاکہ محکمہ بلڈنگ کی جانب سے ایک ہفتہ میں تمام تعمیراتی کام مکمل کرلیاجائیگا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے بتایاکہ محکمہ بلڈنگ کی جانب سے چڑیاگھر کی انہیں باضابطہ منتقلی کے بعد جانوروں کو لایا جائیگا ۔اس طرح چڑیاگھر کو فنکشنل کرنے کیلئے سی پی ایس پر عملہ بھرتی کیا جائیگا ۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق پایاگیا کہ عید الفطر سے قبل چڑیاگھر باضابطہ فنکشنل ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں