جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس پی ٹائون کی سربراہی میں تھانہ صدر اور بلوچنی پولیس نے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کو حراست میں لیکر لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر اور شراب برآمد کر لی، ایس پی ٹائون ضیا الحق کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض گجر نے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 2 ارکان اکرم اور عمران رشید ساکنان 73 گ ب کو حراست میں لیکر دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر جن میں نقدی موبائل فون اور چھننے گئے موٹر سائیکل برآمد کر لئے ہیں پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ڈکیت نے 14 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔
3