فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے،پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردِیں،بتایا جاتا ہے کہ رضا آباد کے علاقہ79موڑ کے قریب 45سالہ خاتون تنظیم بی بی زوجہ سردار احمد پیدل سڑک کراس کررہی تھی کہ تیز رفتار چنگ چی رکشہ کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی،جبکہ دوسرا واقعہ مکوآنہ سے کھرڑیانوالہ روڈ پر 205ر ب کے قریب پیش آیا جہاں پر شدید دھند کے باعث لوڈر ٹرک سڑک پر الٹا ہوا تھا کہ تیز رفتار مزدا ٹرک سڑک پر الٹے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گیا تو مزدا ٹرک سوار39سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا متوفی کی شناخت نہ ہوسکی،پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی
3