3

گورنمنٹ ہائی سکول 156 رب کا ٹرانسفارمر چور لے اُڑے

ساہیانوالہ (نامہ نگار) چک جھمرہ کے نواحی گائوں میں بوائز گورنمنٹ ہائی سکول 156ر۔ب کا ٹرانسفارمر چوری ہوگیا سکول انتظامیہ کی جانب سے پولیس تھانہ چک جھمرہ کو اطلاع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چک جھمرہ کے نواحی گائوں 156ر۔ب دیڑھ میں بننے والے بوائز گورنمنٹ ہائی سکول 156ر۔ب کا ٹرانسفارمر گزشتہ رات نامعلوم افراد نے چوری کرلیا ٹرانسفارمر سکول کے مین گیٹ باہر نصب بجلی کے کھمبے پر لگایا گیا تھا نامعلوم چوروں نے پہلے بجلی کا کنکشن منقطع کیا پھر ٹرانسفارمر اتار لیا۔ اہل دیہہ کا کہنا ہے کہ اس طرح ٹرانسفارمر چوری کرنا کسی ماہر کا کام ہے۔ دوسری جانب چک جھمرہ میں پرائیویٹ طور ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کی فیکٹریاں بھی موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فیکٹریوں میں واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت سے ٹرانسفارمر کے سپیئر پارٹس تبدیل کیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں