فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کاروائی، یونان کشتی حادثے میں ملوث 3انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج، غفلت برتنے پر ایف آئی اے کے 2افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں انسپکٹر زبیر اشرف اور سب انسپکٹر شاہد عمران شامل گرفتار ملزمان فیصل آباد ائیرپورٹ پر بطور شفٹ انچارج تعینات تھے، گرفتار ملزمان نے دوران ڈیوٹی مسافروں کی اسکیریننگ کے عمل میں غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کیا، یونان کشتی حادثے میں 18متاثرین نے فیصل آباد ائیرپورٹ سے بیرون ملک سفر کیا تھا،17متاثرین کو یونان کشتی حادثے میں ریسکیو کر لیا گیا تھا جبکہ سفیان نامی متاثرہ شہری کی کشتی حادثے میں موت واقع ہوئی۔ متاثرین سے عبدالرئوف نامی ایجنٹ نے یونان جانے کے لئے بھاری رقوم وصول کی مقدمے میں عبدالرئوف، عباس ذوالفقار اور قمر الزمان نامی انسانی سمگلرز نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
3