فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سپیشل جج سنٹرل رانا زہد اقبال مان نے نادرا ملازمین کی ملی بھگت سے افغان شہریوں کے شناختی کارڈ بنوانے والیملزم شہزاد خان کی درخواست ضمانت مسترد کرکے جیل بجھوا دیا’تفصیل کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ساہیوال کے علاقہ پاشا سٹریٹ میں چھاپہ مارا جہاں ملزم شہزاد خان نے الیکٹرانکس کے کاروبار کی آڑ میں دفتر بنا رکھا تھا اور نادرا کے ملازمین کی ملی بھگت سے پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانیوں سے بھاری رقوم ہتھیا کر شناختی کارڈ بنا کر دیتا تھا’ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ملزم شہزاد خان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تو فاضل جج نے ملزم کی ضمانت مسترد کرکے جیل بجھوا دیا۔
3