فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کارروا ئیاں، سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی ہدایت پر غلام عباس انچارج AMLSسٹی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی میں ملوث گینگ کیسرغنہ اکمل کواس کے03ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر 04رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتار کر لیا۔ملزمان ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری سے علاقے میں چوری، ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں کمی آئے گی ۔ملزمان کے قبضہ سے01عدد پسٹل30بور،10عدد موٹرسائیکلز، 01عدد بیٹری اور نقدی 44ہزار5سو روپے برآمد کرلئے گئے، ملزمان سے ٹوٹل 14لاکھ 48ہزار 5سو روپوں کی برآمدگی کی گئی،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔سی پی او کامران عادل نے کہا کہ ضلع فیصل آباد میں چوروں،ڈاکوں اور جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
3