مامونکانجن(نامہ نگار)ماموں کانجن تحصیل بنا تحریک کے چیئرمین چوہدری رضوان کاہلوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کے مامونکانجن کو تحصیل بنانے کی لاکھوں لوگوں کی آواز مسلسل بازگشت کی طرح آرہی ہے ۔ لیکن اسے مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ مامونکانجن کی پسماندگی اور ترقیاتی کاموں میں سست روی کی یہی وجہ ہے کہ عوامی نمائندوں نے عوام کے مسائل کے حوالے سے بہت طبل جنگ بجائے لیکن یہ آواز ہاں میں تحلیل ہو گئی۔ یہ تاریخی تجارتی خطہ جس نے ملک و قوم کی خدمت کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر نام پیدا کیا اور ملکی تشخص کو بڑھایا ہے۔ تحصیل بنا کی آواز اس وقت تک آتی رہے گی جب تک یہ تحصیل نہیں بن جاتی۔ مامونکانجن تحصیل بنا تحریک جدوجہد مسلسل کی تاریخ رقم کروارہی ہے۔ ڈی سی اور دوسرے حکام اسے انسانیت کا مسئلہ سمجھ کر تحصیل کا درجہ دے کر عوام سے محبت کا ثبوت دیں۔
3