3

شاہ محمد سراج الحق کا2روزہ عرس مرکز جماعت سراجیہ جیون سنگھ والا میں ہوگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سالانہ بڑا عرس حضرت شاہ محمد سراج الحق چشتی صابر و سالانہ سراجیہ کانفرنس مورخہ24دسمبر تا26دسمبر 2024بروز منگل،بدھ،جمعرات مرکز جماعت سراجیہ لال کوٹھی آبادی جیون سنگھ والا پیپلز کالونی نمبر1میں عقیدت و احترام سے انعقاد پذیرہونگے،تقریبات کی صدارت امیر جماعت سراجیہ صاحبزادہ ڈاکٹر مسرور الحق شہزاد چشتی صابر سراجی کرینگے جبکہ صاحبزادہ خالد منصور چشتی صابری سراجی ،صاحبزادہ نوید الحق چشتی صابری سراجی اور صاحبزاد ہ توقیر الحق چشتی صابری سراجی مہمان خصوصی ہونگے’تقریبات عرس کا آغاز مورخہ24دسمبر بروز منگل بعد نماز فجر قرآن خوانی سے ہوگا،نماز ظہر کے بعد محفل نعت خوانی ہوگی،نماز عصر کے بعد ذکر حدیدی کا حلقہ ہوگا،نماز مغرب کے بعد محفل ذکر ہوگی،محفل ذکر کے بعد نائب امیر جماعت سراجیہ صاحبزادہ خالد منصور چشتی صابری سراجی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے پھر امیر جماعت سراجیہ صاحبزادہ ڈاکٹر مسرور الحق شہزاد چشتی صابری سراجی کا خصوصی خطاب ہوگا۔نماز عشاء کے بعد لنگر تقسیم کیا جائیگا۔مورخہ25دسمبر بروز بدھ اعلیٰ الصبح نماز تہجد با جماعت ادا کی جائیگی’نماز فجر کی ادائیگی کے بعد تمام حاضرین کو ناشتہ دیا جائیگا۔8بجے صبح محفل ختم شریف ہوگی اور علماء کرام بانی جماعت سراجیہ حضرت قبلہ شاہ محمد سراج الحقچشتی صابری کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالیں گے،8بجے خواتین کی الگ باپردہ خصوصی اصلاحی نشست ہوگی،دارالعلوم سراجیہ کے طلباء تلاوت ‘نعت اور تقاریر پیش کریں گے ،دن 11بجے جنرل سیکرٹری جماعت صاحبزادہ نوید الحق چشتی صابری سراجی اور منتظم اعلیٰ صاحبزادہ توقیر الحق چشتی صابری سراجی جماعت سراجیہ کے اسلامی،فلاحی اغراض و مقاصد کے موضوع پر خطا ب کرینگے۔12بجے دوپہر خصوصی دعا ہوگی اور لنگر تقسیم کیا جائیگا۔نماز مغرب کے بعد محفل ذکر ہوگی اورنماز عشا ء کے بعد لنگر تقسیم کیا جائیگا۔26دسمبر بروز جمعرات صبح9بجے حضرت شاہ عبدالحق ردولیاور حضرت قبلہ صوفی محمد حسین چشتی صابری مراد آباد کے ایصال ثواب کیلئے توشہ کی محفل ختم ہوگی’آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ ہی تقریبا عرس اختتام پذیر ہونگیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں